کانگریس کا مودی سرکار پر ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات روکنے میں ناکام رہنے کا الزام،مودی سرکارکو پڑوسی ملک پاکستان سے عبرت حاصل کرنی چاہئے، راہل گاندھی

منگل 1 دسمبر 2015 23:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مودی سرکار پر ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکاری کو اس حوالے سے پڑوسی ملک پاکستان سے عبرت حاصل کرنی چاہئے، جہاں رواداری کے فقدان میں ہمیشہ عدم استحکام کا ماحول رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے عدم رواداری پر لوک سبھا میں جاری بحث کے دوران کہا کہ ملک میں عدم رواداری کے واقعات ہوتے رہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔انہوں نے حکومت سے ملک میں رواداری قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو عوام الناس کی آواز سننی چاہئے۔راہول گاندھی نے کہاکہ مودی سرکاری کو اس حوالے سے پڑوسی ملک پاکستان سے عبرت حاصل کرنی چاہئے۔