کراچی ، رینجرز کا ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر چھاپہ،5کارکنوں کو حراست میں لے لیا

منگل 1 دسمبر 2015 23:28

کراچی ، رینجرز کا ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر چھاپہ،5کارکنوں کو حراست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے پاکستان چوک میں رینجرز کا ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر چھاپہ،5کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کی خواتین کارکنان کا احتجاج و نعرے بازی۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے شہر قائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان چوک میں قائم ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر چھاپہ مارا اور اس دوران پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے کارکنوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب رینجرز کے چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کی خواتین کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔