وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا معروف برطانوی تھنک ٹینک چیتم ہاؤس میں فکر انگیز خطاب

چیتم ہاؤس میں فکری نشستوں کی روایت سو برس سے بھی زیادہ قدیم ہے‘ شہبازشریف نے سوالات کے مدلل جوابات دیئے

منگل 1 دسمبر 2015 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء )و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن میں بین الاقوامی شہرت کے حامل تھنک ٹینک رائل انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل افیئرز کے زیراہتمام چیتم ہاؤس سے خطاب کیا ۔تقریب میں میزبانی کے فرائض بی بی سی کے معروف اینکر اور مصنف اوون بینٹ جونز نے ادا کئے۔ سامعین میں دانشوروں‘ سیاستدانوں‘ پروفیسروں اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں موجودہ عالمی صورتحال‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے کردار اور انسانی حقوق سمیت مختلف موضوعات پر سیرحاصل گفتگو کی۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے معروف تھنک ٹینک چیتم ہاؤس میں اس طرح کی فکری نشستوں کی روایت 100برس سے بھی زیادہ قدیم ہے اور یہاں صرف دنیا کے ممتاز سیاستدانوں یا مختلف شعبوں میں عالمی سطح مقام حاصل کرنے والے نمایاں افراد ہی کو خطاب کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک حاضرین کے ہر طرح کے سوالات کے مدلل جوابات دیئے۔