Live Updates

ریحام خان کاقسطوں میں انٹر ویو عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے اضطراب کا باعث بن گیا؟

منگل 1 دسمبر 2015 22:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) علیحدگی کے بعد ریحام خان کا پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو اور اس کا قسطوں میں نشر ہونا عمران خان اور پی ٹی آئی کے لئے اضطراب کاباعث بن گیا ؟۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل نے ریحام کا لندن میں انٹر ویو میں ریکارڈ کیا ہے جسے قسطوں میں نشر کیا جارہا ہے ۔ انٹر ویو کی دو اقساط نشر ہو چکی ہیں جس میں ریحام نے اپنی ابتدائی زندگی سے لے کر عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد کے حقائق پر روشنی ڈالی ہے ۔ انٹر ویو کی تیسری قسط آج بدھ کو آن ائیر کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات