Live Updates

عمران خان کے بھونڈے ریمارکس ان کی ذہنی اور اخلاقی حالت کی عکاس ہیں‘ وہ شکست خوردہ انسان ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کاٹوئیٹ

منگل 1 دسمبر 2015 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھونڈے ریمارکس ان کی ذہنی اور اخلاقی حالت کی عکاس ہیں، وہ ایک شکست خوردہ انسان ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں ریمارکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک شکست خوردہ انسان ہیں،وہ کچھ بولنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بھونڈے ریمارکس ان کی ذہنی اور اخلاقی حالت کی عکاس ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات