یونین کونسل نمبر48، آزاد امیدوار برائے چیئرمین اعظم خان اور وائس چیئرمین چوہدری نثار بھاری اکثریت سے کامیاب

منگل 1 دسمبر 2015 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) یونین کونسل نمبر48سرائے خربوزہ سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین حاجی محمد اعظم خان اور وائس چیئرمین چوہدری نثار بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے پینل کے امیدواران برائے کونسلرز ملک شبیر ، خالد خان ، تاثر قریشی اور عبدالرحمن بھی کامیاب ہو گئے ہیں ۔

نومنتخب چیئرمین حاجی اعظم خان اور وائس چیئرمین چوہدری نثار نے کامیابی کے بعد کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی عوام کی طرف سے ہم پر اعتماد کی مظہر ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بیشک ! میرا اوڑھنا بچھونا ’’ن‘‘ لیگ ہے میں مسلم لیگی ہوں اور ہمیشہ مسلم لیگی ہی رہوں گا۔میں عوام علاقہ اور خصوصاً اپنے سپورٹران کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے انہیں کامیابی کے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد اعظم خان نے اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر فضل چوہدری ، ملک ابرار اور ملک افتخار کابھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے الیکشن میں ان کی بھرپور سپورٹ کی ۔اس موقع پر حاجی محمد اعظم خان کے سپورٹران سید متانڑی برادی کے سربراہ حاجی عصمت اﷲ خان اور عبدالخالق خلجی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حاجی محمد اعظم خان اور چوہدری نثار کی کامیابی عوام علاقہ کی اپنی جیت ہے کہ جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے انہیں مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے حاجی اعظم خان اور ان کے تمام پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :