اسلام آباد ، کالے شیشے اور نیلی بتی لگانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز

منگل 1 دسمبر 2015 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے کالے شیشے والی اور نیلی بتی لگانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس کے اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آبا دمیں ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈینینس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن گاڑیوں کے شیشے کالے ہوں گے یا ان پر کوئی بھی ایسی چیز لگائی گئی ہو گی جس سے گاڑی کے اندر بیـٹھے ہوئے لوگوں اور سامان کی شناخت مشکل ہو گی ۔

علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان کی ہدایت پر ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف بھی ایک خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے جن پرغیر متعلقہ لوگوں نے نیلی بتی لگا رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

حالانکہ وہ قانونا ایسی بتی لگانے کے مجاز نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ قانون کے مطابق ماسوائے پولیس کی پٹرولنگ کی گاڑیوں کے کسی گاڑی پر نیلی بتی نہیں لگائی جا سکتی ۔

اس مہم کے بارے میں اسلام آبا دٹریفک پولیس کے علاوہ تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،فالکنز ،ایگلز ،براوو،داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اور جائنٹ پٹرولنگ پر مامور عملہ کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ گاڑیوں کے شیشوں کو کالا کرنے والا میٹریل اور نیلی بتی غیر مجاز لوگوں کو فروخت کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کا آغا زبھی کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :