وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وں کو مبارکباد

عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا،شہبازشریف

منگل 1 دسمبر 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے اوردوسرے مرحلے کے بعد عوام نے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن میں بھی شرافت ‘خدمت ‘ دیانت اور امانت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر ثابت کیاہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ عوام گزشتہ برس دھرناسیاست کے ذریعے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بے زار ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا۔