وزیراعلیٰ پنجاب کی کراچی میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت،اہلکاروں کی شہادت پر رنج کا اظہار

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا انسداد دہشت گردی کیلئے عزم متزلزل نہیں کر سکتیں،شہبازشریف

منگل 1 دسمبر 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور شہیدہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا انسداد دہشت گردی کیلئے عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔