ایڈز پر قابو پانے کیلئے اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے، ایڈز سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے،ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

منگل 1 دسمبر 2015 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایڈز کے مرض پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانا ہے۔ پنجاب حکومت ایڈز کی روک تھام پر سالانہ خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ایڈز پر قابو پانے کیلئے اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔ایڈز کے حوالے سے مفت مشاورت، تشخیص اور علاج کے لیے مراکز کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایڈز قابل علاج مرض ہے، ایڈز کے مریض کو مرض چھپانے کی بجائے علاج معالجے کیلئے قائم سنٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔ ایڈز سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات اختیار کرکے بھی ایڈز سے بچا جا سکتا ہے۔ صوبے میں محفوظ انتقال خون یقینی بنانے کیلئے بلڈسکریننگ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔