این ایچ اے میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے لائحہ عمل تیار

منگل 1 دسمبر 2015 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں چہتوں کواگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے سیکرٹری مواصلات کی صدارت میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ کو )ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری مواصلات شاہد اشرف تارڑ کرینگے جبکہ اجلاس میں وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کرینگے