اسلام آبادبلدیاتی الیکشن، نتائج نے نواز کھوکھر،ن لیگ کے درمیان فاصلے مٹا دیئے
سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ہرایا گیا، سید ظفر علی شاہ ، کھوکھر برادران کو ڈاکٹر طارق کی ایما پر جتوایا گیا،اشرف گوجر
منگل 1 دسمبر 2015 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں ہونیوالے پہلے بلدیاتی الیکشن نے اسلام آباد کی سیاست کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیاہے ، بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے حاجی نواز کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات کی خلیج کو تقریباً ختم کردیا ، حاجی نواز کھوکھر مسلم لیگ (ن) کو پیارے ہوگئے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اپنی نئی سیاسی سمت متعین کرنا پڑے گی ۔
30 نومبر کے نتائج نے سابق سینیٹرظفر علی شاہ اور چوہدری اشرف گجر کو بھی وزیر داخلہ کے پلڑے میں ڈال دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن نے مسلم لیگ (ن) میں پڑی ہوئی دراڑوں کو مزید واضح کردیا ہے ۔30نومبر کی شام جب بلدیاتی انتخابات کے نتائج حتمی ہوئے تو سابق سینیٹر ظفر علی شاہ اپنی نشست ہار کر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بیٹھے ہوئے ایک بیورو کریٹ کو کوسنے دیتے رہے جبکہ دوسری طرف چوہدری اشرف گجر بلدیاتی انتخابات کے روز پورا دن مختلف ٹی وی چینلز پر راز کھول کھول کر عوام کو بتاتے رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے زیادہ تر ٹکٹیں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے رشتہ داروں اور پراپرٹی ڈیلروں کو دی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.