ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست انتہائی مایوس کن،یونٹی اور فائٹنگ سپرٹ میں کمی ٹیم کی تباہی کا سبب ہے،کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی معافی کے قابل نہیں،محسن خان
منگل 1 دسمبر 2015 21:56
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست انتہائی مایوس کن ہے، یونٹی اور فائٹنگ سپرٹ میں کمی ٹیم کی حالیہ تباہی کا سبب ہے، کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی معافی کے قابل نہیں۔ انگلینڈ نے گرین شرٹس کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ شکست دی، یہ پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں متواتر چھٹی شکست ہے، اس سے قبل آخری تین ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
منگل کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کی مضبوط ٹیم ہے اور اسے انگلینڈ کو تینوں ڈیپارٹمنٹس میں آؤٹ کلاس کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے بجائے اسے تینوں میچز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جو کہ انتہائی مایوس کن اور تکلیف دہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ کھلاڑی ملک کی بجائے اپنے لئے کھیل رہے ہیں، ناقص حکمت عملی اور تکنیکی غلطیاں ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کی اصل وجہ ہے، ناقص ٹیم کمبی نیشن اور ذاتی پسند نا پسند ٹیم کیلئے مہنگی ثابت ہوئی ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی حالیہ کارکردگی لمحہ فکریہ ہے، اگر اس وقت بھی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ سال ہمارے لئے ٹی ٹونٹی ورلڈ ٹائٹل جیتنا تو دور ایک میچ بھی جیتنا مشکل ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی زیر کوچنگ ٹیم کوئی بھی قابل قدر کامیابی حاصل نہیں کر سکی اسلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چاہیے کہ وہ انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹائیں۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.