نسٹ بک کلب 18 دسمبر کوکیپیٹل یوتھ فیسٹیول منعقد کرے گا

منگل 1 دسمبر 2015 21:44

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم دسمبر۔2015ء) نسٹ بک کلب 18 دسمبر کو ڈارک بیٹس ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل یوتھ فیسٹیول منعقد کرے گا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کا مقصد طلباء کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس ایونٹ کے انعقاد سے گھریلو صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔ تین روزہ فیسٹیول کے دوران کھیلوں کی سرگرمیوں، ثقافتی، تفریحی شو، میگا کنسرٹ اور فیملی گالا کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔