آرمی ایوی ایشن نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اپنا لوہا منوایا ، جنرل راحیل شریف
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی اور روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ایوی ایشن صلاحیتیں بہت اہم ہیں آرمی ایوی ایشن نے قدرتی آفات زلزلوں ،سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں قوم کی سب سے آگے بڑھ کر مدد کی ہے،گزشتہ چند برسوں کے دوران فوج کی شاندار کامیابیوں میں آرمی ایوی ایشن کا حصہ نہایت نمایاں ہے، آرمی چیف کا آرمی ایوی ایشن سکول گوجرانوالہ کا دورہ،گریجویشن تقریب میں شرکت، کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ میں سینٹرل کمانڈ وار گیمز میں بھی شریک ہوئے
منگل 1 دسمبر 2015 21:41
راولپنڈی/ گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم دسمبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جاری حالیہ جنگ میں کامیابی اور مادر وطن کو درپیش روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ایوی ایشن صلاحیتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں، آرمی ایوی ایشن نے نہ صرف آپریشن ضرب عضب کے دوران اپنا لوہا منوایا ہے بلکہ قدرتی آفات زلزلوں اور سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی قوم کی سب سے آگے بڑھ کر مدد کی ہے،گزشتہ چند برسوں کے دوران فوج کی شاندار کامیابیوں میں آرمی ایوی ایشن کا حصہ نہایت نمایاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو آرمی ایوی ایشن سکول گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور بنیادی پائلٹ کورس سیریل 56 کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے اس موقع پر گریجوایشن کرنیوالے افسروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جاری حالیہ جنگ میں کامیابی اور مادر وطن کو درپیش روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ایوی ایشن صلاحیتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے کہاکہ آرمی ایوی ایشن نے شاندار ترقی کی ہے اورنا صرف جنگی ہوا بازی بلکہ کارگو اور چھوٹے طیاروں کے شعبوں میں بھی مزید بہتری کیلئے خصوصی کوششیں کی گئی ہیں ۔
آرمی چیف نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن میں نہ صرف آپریشن ضرب عضب کے دوران اپنا لوہا منوایا ہے بلکہ قدرتی آفات زلزلوں اور سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی قوم کی سب سے آگے بڑھ کر مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران فوج کی شاندار کامیابیوں میں آرمی ایوی ایشن کا حصہ نہایت نمایاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایوی ایشن کے پائلٹوں کی انتھک کوششیں اور انکی قربانیاں بلند ترین اعزاز کی مستحق ہیں چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پیشہ ورانہ طور پر قابل اور قابل انحصار پائلٹس کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ آرمی ایوی ایشن کورز کیلئے جونیئر سٹاف آفیسرز کی تربیت پر آرمی ایوی ایشن سکول کی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ بعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ میں سینٹرل کمانڈ وار گیمز میں شرکت کی اور فوجیوں کی ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں گوجرانوالہ آمد پر کمانڈر سینیٹر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.