Live Updates

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج راتو ں رات تبدیل کئے گئے ٗعمران خان کا سات یونین کونسلز کے نتائج چیلنج کر نے کا اعلان

اسلام آباد میں میئر کیلئے اپنا امیدوار لائیں گے ٗ چیئر مین پی ٹی آئی کا ٹوئٹ

منگل 1 دسمبر 2015 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج راتو ں رات تبدیل کر نے کا الزام لگاتے ہوئے ان انتخابات کو چیلنج کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہم اسلام آباد میں میئر کیلئے اپنا امیدوار لائیں گے اور سات یونین کونسلز میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کے نتائج کو راتوں رات تبدیل کیا گیا ہم ان نتائج کو چیلنج کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو پی ٹی آئی نے یہاں بھی بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ میں اسد عمر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات کیلئے پر جوش اور کامیاب مہم چلائی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوسکے جب تک الیکشن کمیشن کو آزادا، خود مختار اور سیاست سے پاک کرنے کیساتھ ساتھ دھاندلی کو جرم قرار نہ دیا جائے اور اس کی سزا نہ ہوے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات