راولپنڈی ٗمعصوم بچہ کو اغواء کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان کے مزید7دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی

منگل 1 دسمبر 2015 20:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معصوم بچہ کو اغواء کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان کے مزید7دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آباد پولیس نے معصوم بچے کو اغواء کر کے قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث حمزہ اور ذیشان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج آصف مجید اعوان کی عدالت میں پیش کیا اور پرچہ ریمانڈ میں استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکا ہے ‘خصوصی عدالت کے جج نے پولیس کی استدعا منظور کر تے ہوئے ان دونوں ملزمان کو مزید سات یوم کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :