چودھری شجاعت ‘مشاہد حسین سید اور حلیم عادل شیخ کا مخدوم ہاؤس ہالا میں جاکرمرحوم مخدوم امین فہیم کی وفات پر اظہار تعزیت

امین فہیم کی خاکی اور مفتی دونوں ہی عزت کرتے تھے ‘مشاہدحسین سید

منگل 1 دسمبر 2015 20:38

مٹیاری/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین ،سینیٹرمشاہد حسین سیداور مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے مخدوم ہاؤس ہالا میں جاکر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس دوران مخدوم خاندان اور سروی جماعت کے سربراہ و گدی نشین مخدوم جمیل الزماں نے نہایت ہی خلوص اور گرمجوشی کے ساتھ مسلم لیگ کے رہنماؤں کاخیر مقدم کیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میری مخدوم امین فہیم سے 30سالہ رفاقت رہی ہے ،میرا ان سے سیاسی اور ذاتی تعلق تھا، ملکی خدمات کے لیے ہمیشہ ملکر کام کیا،انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ ایک سچے اور محبت وطن پاکستانی تھے ،ان کی قومی سوچ کی وجہ سے تمام صوبوں کی عوام انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی ،یہ ہی وجہ تھی کہ مخدوم امین فہیم کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی کیونکہ ان کی سیاست منافقت سے پاک تھی ،ان کی جمہوری خدمات کی وجہ سے انہیں بارہا بار وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کی ۔

(جاری ہے)

اس وقت ان کے صحابزادے مخدوم جمیل الزاماں سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ اپنے بزرگ مخدوم طالب المولیٰ اور والدامین فہیم کی سیاسی وروحانی خدمات کو انہیں کہ انداز میں آگے لیکر چلیں گے ، مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خاکی اور مفتی دونوں ہی ان کی عزت کرتے تھے ان کا سیاست کے ساتھ ثقافت اور شاعری سے گہرا لگاؤتھا ۔

انہوں نے مشکل سے مشکل وقت پر بھی اپنی سیاسی جماعت کوزندہ رکھاوہ تحمل مزاج اور استحکامت والے سیاستدان تھے ،ہمیں یہ ہی توقعات مخدوم امین فہیم کے جانشین مخدوم جمیل الزمان سے بھی ہیں جوکہ ایک دبنگ شخصیت ہیں ،اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ مخدوم طالب المولیٰ اور مخدوم امین فہیم کا سیاسی وروحانہ ورثہ کامیابی سے آگے لیکر چلیں گے ،اور مخدوم امین فہیم کی عوام سوچ کے مطابق وفاق کو جوڑنے میں اپنا کلیدی کرادارادکرینگے ،قبل ازیں نواب شاہ ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ خصوصی طور پر کراچی سے نواب شاہ پہنچے تھے جہاں پر موجود چودھری مظہرالحق ،آغا مولا بخش پٹھان،امام دین کیریو ،جاوید اعوان ،انیس الدین عمران قریشی ،ناصر بلوچ اور اظہر ٹانوری سمیت سیکڑوں کارکنا ن موجود تھے جنھوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :