سینئر صحافی ابصار عالم نے چیئرمین پیمرا کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ایگزیکٹوممبر کمال الدین ٹیپو اور انتظامیہ نے نئے چیئرمین پیمراکو بریفنگ دی

منگل 1 دسمبر 2015 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) سینئر صحافی ابصار عالم نے چیئرمین پیمرا کی ذمہ داریاں سنبھال لیں‘ ایگزیکٹوممبر کمال الدین ٹیپو اور انتظامیہ نے پیمرا کے نئے چیئرمین کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سینئر صحافی ابصار عالم نے نجی ٹی وی چینلوں کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے والے ادارے پیمرا کے چیئرمین کے طور پر فرائض سنبھال لئے۔ ایگزیکٹو ممبر پیمرا کمال الدین ٹیپو اور انتظامیہ نے ابصار عالم کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور تمام حقائق سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ابصار عالم کو 23 اکتوبر 2015ء کو وزیر اعظم کی سفارش پر چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :