کراچی میں ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا،دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،حملے کا مقصد آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کمزور کرنا ہے ،ہرطرح کی دہشتگردی کو پاک سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعز م ہیں‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر حد تک جانے کی ہدایت ،آئی ایس پی آر

منگل 1 دسمبر 2015 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا،اس حملے کا مقصد آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کمزور کرنا ہے ،ہرطرح کی دہشتگردی کو پاک سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعز م ہیں۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگرد حملے میں ملٹری پولیس کے شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر حد تک جانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگرد آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ہرطرح کی دہشتگردی کو پاک سرزمین سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعز م ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا۔حملے میں ملوث ملزمان کو ہرحال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے قومی عزم کو یہ حملے متزلزل نہیں کرسکتے۔