Live Updates

شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے: ریحام خان

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 20:35

شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجے ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی سے قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما کی جانب سے انہیں نازیبا پیغامات بھیجے گئے تھے۔

اس حوالے سے انہوں نے عمران خان کو اس معاملے کی شکایت کی تو وہ کافی شرمندہ ہوئے اور آئندہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہونے کا یقین دلایا۔ پھر اسی ملاقات میں عمران خان نے ان سے ان کے والدین کی تفصیلات پوچھیں اور پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی تاہم انہوں نے دوہری شہریت کی حامل ہونے کے باعث انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنائیت کیلئے ترستے ہیں۔

2013 میں بیرون ملک پاکستانیوں کو تحریک انصاف کی سونامی میں بہت دلچسپی تھی۔ سونامی کی بیرون ملک کافی دھوم مچی ہوئی تھی اور عام پاکستانیوں کی طرح انہیں بھی تبدیلی کی خاطر اس میں کافی دلچسپی تھی۔اسی لیے 2013 میں بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آئے تھے۔ ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی کے بعد انہیں پروفیشنل کیرئیر میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہیں کبھی کسی کی سفارش پر کام نہیں ملا، ہمیشہ میرٹ پر کام دیا گیا انہیں۔ میں کسی بھی سیاست دان سے براہ راست رابطہ نہیں رکھتی۔ عمران خان سے جب پہلا انٹرویو کیا تھا تو تب انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان ان کے بارے میں کیا سوچ رہے تھے۔ جب عمران خان نے انہیں پہلی مرتبہ شادی کی پیش کش کی تھی تو انہوں نے انکار کردیا تھا۔ ان کیلئے عمران خان جیسی بڑی شخصیت سے شادی کرنا بہت مشکل تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات