این اے 118میں دھاندلی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ سنا دیا

تحر یک انصاف کے حامد زمان کو (ن) لیگ کے ایم این اے ملک ریاض کو6لاکھ جر مانہ کی ادائیگی کا بھی حکم دیدیا

منگل 1 دسمبر 2015 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے این اے 118میں دھاندلی کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ سنا دیا‘تحر یک انصاف کے امیدوار حامد زمان کو (ن) لیگ کے ایم این اے ملک ریاض کو6لاکھ جر مانہ کی ادائیگی کا بھی حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 118کے انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار ریاض ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے حامد زمان کو شکست دی تھی جس پر حامد زمان نے الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے این اے 118کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹاف سٹاف نے ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز لکھتے ہوئے غلطیاں کی، شناختی کارڈز کے نمبروں میں ایک یا دو ہندسے غائب تھے جو بے ضابطگیاں ہوئیں وہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے۔ نادرا 4ہزار 43ووٹوں کی تصدیق نہیں کر سکا۔پی ٹی آئی امیدوار حامد زمان نے ن لیگ کے ریاض ملک پر دھاندلی کے الزامات لگائے تھے ان کی طرف سے27 ہزار 107 بوگس ووٹ بتائے گئے جو ثابت نہ ہوسکے ۔ الیکشن ٹریبونل نے درخواست گذارارپی ٹی آئی امیدوارکو ن لیگ کے امیدوار کو 6لاکھ روپے جرمانیکی ادائیگی کا فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :