ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا ملک دشمن این جی اوز کیخلاف مظاہروں کا اعلان

منگل 1 دسمبر 2015 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء )ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ممتاز اعوان ترجمان حافظ شعیب الرحمن میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شاہد نصیر ایڈووکیٹ نے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز کی ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف ملک گیر سطح پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ این جی اوز ملک دشمن سرگرمیوں، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اورانکے آلہ کار قادیانیوں سے مل کر ملک میں دہشتگردی کرارہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی این جی اوز کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والے ’’پیمرا‘‘ملک دشمن این جی اوز کی کوریج پر پابندی کیوں نہیں لگاتاان راہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام وملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائے اوراسلام پسند و محب وطن جماعۃ الدعوۃ و فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن اور اسلامی این جی اوز کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کا’’پیمرا‘‘ نوٹیفکیشن فوری واپس لے بصورت دیگر دینی جماعتیں ملک کربھرپور احتجاجی تحریک چلائینگی۔