اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے صرف آئی ایم ایف خوش اور ملک تباہ ہو رہا ہے، ضلعی سیکرٹری اطلاعات تحریک منہاج القرآن غلام محمد قادری

منگل 1 دسمبر 2015 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے صرف آئی ایم ایف خوش اور ملک تباہ ہو رہا ہے ،پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان ریلیف کے منتظر عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے،فوری طور پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے کمی کی جائے اور حکمران عالمی ساہو کاروں کی بجائے غریب عوام کا تحفظ کر یں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قرضے لے کر آزادی گروی رکھ دی،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں 40ڈالر سے نیچے آ گئیں ،پاکستان کے کاشتکار،دکاندار،تاجر اور عام صارفین کو اس کاریلیف کیوں نہیں مل رہا ؟ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے نام پر اکٹھی ہونے والی پارلیمنٹ غریب عوام کے ساتھ ظلم پر خاموش کیوں رہتی ہے؟ کیا صرف خزانہ لوٹنا،اغیار کی نوکری کرنا اور غریب عوام کا استحصال کرنا ہی جمہوریت ہے؟ ۔

متعلقہ عنوان :