اسحاق ڈار نے داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی3روزہ تقریبات کاباقاعدہ افتتاح کر دیا

عرس کی تین روزہ تقریبات یکم دسمبر سے تین دسمبر تک جاری رہیں گی جس میں 9 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع

منگل 1 دسمبر 2015 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حضرت علی ہجویری المشہور داتا گنج بخش کے 972 ویں سالانہ عرس کی3روزہ تقریبات کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ، صوبائی وزیر عطا مانیکا، صوبائی وزیر خوراک بلال یسین،محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران سمیت زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریبات کا باقاعدہ افتتاح وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادرپوشی کر کے کیا۔

اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔یاد رہے کہ عرس کی تین روزہ تقریبات یکم دسمبر سے تین دسمبر تک جاری رہیں گی جس میں 9 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہیں، عرس کی 3 روزہ تقریبات میں محافل سماع، نعت خوانی و دیگر پروگرامز شامل ہیں جبکہ محکمہ اوقاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے زائرین کی سہولت اور امن و امان کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :