Live Updates

کراچی میں فوجیوں کی شہادت، تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 20:16

کراچی میں فوجیوں کی شہادت، تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) کراچی میں فوجیوں کی شہادت کے بعد تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کی شہادت کے افسوسناک واقعے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے اس افسوسناک واقعے کے باعث اپنی بلدیاتی انتخابات کی مہم کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے آرگنائزر تحریک انصاف کراچی علی زیدی نے تمام امیدواروں کو شہید فوجی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کرنے خصوصی شمعیں روشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات