ارب کے نئے ٹیکس منی بجٹ اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ہے،آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو قربان کیا جارہاہے ،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق)میاں کامران سیف

منگل 1 دسمبر 2015 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ 351اشیاء پر ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں اضافہ کے باعث 40ارب کے نئے ٹیکس منی بجٹ اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ہیں،آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے ان کی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوام کو قربانی کا بکرا بناکرعوامی مفاد کو قربان کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرضے تو حکومت حاصل کررہی ہے لیکن اس کی ناکردہ سزا پورے پاکستان کی عوام کو اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دی جارہی ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام پر ٹیکس در ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر غریب عوام سے دشمنی کی جارہی ہے ۔351اشیاء پر ریگولیٹر ی ڈیوٹی سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک سال میں 2بجٹ پیش کرکے ریکارڈ قائم کررہی ہے جبکہ ہر ماہ منی بجٹ اس کے علاوہ ہیں جن کے باعث ملک میں ہوشربا مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے غریب آدمی کا جینا دوبھر اور وہ اب دال روٹی سے بھی محروم ہوتا جارہا ہے کیونکہ حکومت نے ملک کے اندر ہر قسم کی دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ سال کی کم ترین سطح پر ہیں لیکن حکمرانوں نے ان کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے عوامی ریلیف کو روک لیا جبکہ ٹیکسوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا سیلاب برپا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :