79 فیصد تارکین وطن متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرنے پر مطمئن

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 20:05

79 فیصد تارکین وطن  متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرنے پر مطمئن
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) 79 فیصد تارکین وطن نے متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 44 ویں قومی دن کی آمد سے قبل ایک خصوصی سروے کروایا گیا ہے۔ سروے میں ملک میں مقیم 79 فیصد تارکین وطن نے عرب امارات کو ایک پرامن، خوشحال اور بہترین ملک قرار دیا اور یہاں رہائش اختیار کرنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

جبکہ عرب امارات کے 71 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ان کا ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔ 69 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ ان کا ملک کا عالمی معیشیت میں اور عرم ریجن میں امن قائم رکھنے میں اہم کردار ہے۔34 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ عرب امارات سیاحت کیلئے، 33 فیصد کے خیال میں عرب امارات کاروبار کیلئے بہترین ملک ہے۔

(جاری ہے)

35 فیصد تارکین وطن اور 15 فیصد اماراتی شہریوں کے خیال میں عرب امارات میں رہائشی سہولیات بہت مہنگی ہیں۔

67 فیصد اماراتی مرد اورخواتین کے خیال میں ملک عورتوں کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حوالے سے صحیح سمت میں گامزن ہے۔ عرب امارات کے 44ویں قومی دن کے حوالے سے 50 فیصد اماراتی شہریوں کے خیال میں یہ دن اتحاد کا مظاہرہ کرنے کیلئے، 38 فیصد کے خیال میں یہ دن حب الوطنی کا بہترین مظاہرہ کرنے کیلئے، 35 فیصد کے خیال میں آزادی کے اظہار کیلئے اور 30 فیصد کے خیال میں فخر کے اظہار کیلئے یہ دن ایک بہترین موقع ہے۔ 79 فیصد اماراتی شہریوں کے خیال میں اس برس قومی دن کے جشن میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آسکتی ہے۔