Live Updates

پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت کے لئے میئر کے عہدہ کیلئے نامزدگی کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا

سابق وفاقی وزیر سید واجد حسین بخاری فیورٹ امیدوارکے طور پر سامنے آگئے

منگل 1 دسمبر 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی طرف سے وفاقی دارالحکومت کے لئے میئر کے عہدہ کیلئے نامزدگی کے لئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے اورسابق وفاقی وزیر سید واجد حسین بخاری فیورٹ امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سید واجد حسین بخاری کو وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کی طرف سے مئیر کے عہدہ کیلئے نامز دکئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ میں 18نشستیں حاصل کی ہیں ۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق آزادامیداواروں کے رہنما کھوکھر گروپ اور پی ٹی آئی میں میئر شپ کیلئے معاملات طے پارہے ہیں اور حکومتی پارٹی اور کھوکھر گروپ کے درمیان معاہدہ کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ ایک وفاقی وزیر کی مخالفت پر پی ٹی آئی اور کھوکھر میں وفاقی دارالحکومت میں مئیر شپ کیلئے معاملات طے ہونے کے بہت قریب ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :