Live Updates

عمران خان نے جھاڑو لگاکر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کردیا

کہیں 2018ء سے پہلے ہی نوازحکومت نہ چلی جائے، ایک سال میں خیبر پختونخوا کو ایسا بنادینگے کہ آئندہ انتخابات میں ہمیں مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑیگی ،چیئرمین تحریک انصاف

منگل 1 دسمبر 2015 19:46

عمران خان نے جھاڑو لگاکر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جھاڑو لگاکر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کردیا۔نشتر ہال پشاور میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج ہم وہ کام کرنے جا رہے ہیں جو ہمیں بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا ۔

صفائی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔انکاکہنا تھا کہ حکومت، سیاستدان اور بیوروکریٹ تبدیلی کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔نواز شریف غلطیوں پر غلطیاں کررہے ہیں۔کہیں دو ہزار اٹھارہ سے پہلے ہی انکی حکومت نہ چلی جائے۔ صفائی ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے ۔پشاور پھولوں کا شہر ہے اس کا پانی اس قدر صاف ہوتا تھا کہ لوگ اسے بوتلوں میں بھر کر لے جاتے تھے مگر آج اس شہر کے لوگ گندہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیں میرا ایمان ہے کہ ایک سال میں ہم خیبر پختونخوا کو ایسا بنادیں گے کہ ہم کو آئندہ انتخابات میں مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ قلعہ بالاحصار کو ایف سی سے خالی کر کے اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا اس سلسلے میں خود آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کروں گا۔اپنے خطاب میں کپتان نے مارچ تک پچیس کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کرنے کا دعویٰ کیا۔عمران خان نے الزام لگایا کہ حکومت، سیاستدان اور بیوروکریٹ تبدیلی کے خلاف اکٹھے ہوگئے۔نواز شریف غلطیوں پر غلطیاں کررہے ہیں۔کہیں دو ہزار اٹھارہ سے پہلے ہی حکومت نہ چلی جائے۔تقریب کے بعد عمران خان نے جھاڑو لگاکر کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا افتتاح کیا۔۔شرکا کو شہر کی خوبصورتی سے متعلق ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات