نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری کاروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلئے پولیس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے‘محمد امین وینس
جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور ان کا ملکر مقابلہ کرنے کیلئے لاہور میں ایک نرو سنٹر بنایا جائے گا ،اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ گوجرانوالہ، فیصل آبادمیں کسی بھی جگہ لاہو رپولیس کے تعاون کی ضرورت ہو تو ہر وقت اس کیلئے تیار ہیں‘سی سی پی او لاہور کا اجلا س سے خطاب
منگل 1 دسمبر 2015 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری کاروائیوں کو مزید موثر بنانے اور اشتہاریوں ،مفروروں اور سماج دشمن عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے ضلع کی سطح پر پولیس کا ایک دوسرے سے تعاون اور رابطہ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر معاشرے کے ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا آسان نہیں،ہمیں اپنے اتحاد سے ایک دوسرے کی طاقت کو بڑھاتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے آفس میں لاہور سے ملحقہ اضلاع کے پولیس افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں آر پی او شیخوپورہ شہزاد سلطان ،ڈی آئی جی آپریشنز و انویسٹی گیشن لاہورڈاکٹر حیدر اشرف اور چوہدری سلطان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور حسن مشتاق سکھیرا،ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر، ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل ، ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی، ڈی پی او ننکانہ شہزادہ سلطان، ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ محمد معصوم ، ایس پی سی آر او لاہور عمر ریاض چیمہ، ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک ، ایس پی سکیورٹی لاہور کیپٹن (ر)ملک لیاقت، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور ملک اویس، ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز اور فیصل مختارکے علاوہ مذکورہ بالا اضلاع کے سی آر او اور سی آئی اے کے اہلکار بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.