نارتھ کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

منگل 1 دسمبر 2015 19:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 11/C میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوارشخص کو قتل کر کے فرار ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیاجہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی رہائشی تھا اور گھر سے بلا کرفائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ قتل میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :