وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ برطانیہ جانے والے وفد میں سی ای او کوتھم احمد شفیق بھی شامل

منگل 1 دسمبر 2015 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ برطانیہ جانے والے وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ احمد شفیق بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شفیق برطانیہ میں پاکستان کی ہاسپیٹیلٹی، ٹریول،ٹورازم اورکلنری انڈسٹری کی نمائندگی کریں گے اور برطانوی اہلکاروں ،کاروباری افراد کے ساتھ کاروبار اور تعلیمی مواقع کے بارے میں گفت و شنید کریں گے۔

کوتھم پاکستان بھر میں پھیلے اپنے سکولوں کے نیٹ ورک سے ہاسپیٹیلٹی ، ٹریول، ٹور ازم اور کلنری آرٹ کے شعبوں میں بین الاقوامی معیار کی ووکیشنل ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے ۔احمد شفیق شیف ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔