Live Updates

الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے حامد زمان کو توہین عدالت میں کل طلب کر لیا

منگل 1 دسمبر 2015 19:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) قمر رشید نے توہین عدالت پر این اے 118سے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد زمان کو کل( بدھ) کے روز طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

حامد زمان نے این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے پر میڈیا میں بیان دیا تھا جس پر الیکشن ٹربیونل نے انہیں کل بدھ کے روز کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے اس سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں کو بھی شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ہے ۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 118سے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد زمان کی مسلم لیگ(ن) کے کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف دائر کی جانے والی انتخابی عذر داری کو مسترد کر دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات