دہشت گردوں کی کاروائیوں کا مقصد آپریشن ضرب عضب کو روکنا ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی منگل 1 دسمبر 2015 19:16

دہشت گردوں کی کاروائیوں کا مقصد آپریشن ضرب عضب کو روکنا ہے: آرمی چیف ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1 دسمبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں کا مقصد آپریشن ضرب عضب کو روکنا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے کراچی میں شہید ہو جانے والے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کاروائیوں کا مقصد آپریشن ضرب عضب کو روکنا ہے، تاہم قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

دہشت گردوں کے ایسے اقدامات ہمارے عزم کو ڈگمگا نہیں سکتے۔حساس ادارے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے۔ اس سانحے کے ذمہ داران کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا۔