یونین کونسلز 30,22,30,34,39اور 42کے نتائج جاری نہ کرنا تشویشناک ہے ٗتحریک انصاف
بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر شہریوں کے شکر گزار ہیں ٗ مئیر وڈپٹی مئیر شپ کے مقابلے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے ٗ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر اسلام آباد میں مقامی سطح پر حکومت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ٗمیڈیا سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2015 18:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین مفاہمت کے نتیجے میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو متاثر کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں ٗ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دور ان شاندار کامیابی پر شہریوں کے شکر گزار ہیں ٗ مئیر شپ اورڈپٹی مئیر شپ کے مقابلے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے ٗ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر اسلام آباد میں مقامی سطح پر حکومت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔
وہ نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اہم ترین اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت کے تمام تر حربوں کے باوجود اسلام آباد کے شہریوں نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں منتخب کیا ہے۔(جاری ہے)
حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین مفاہمت کے نتیجے میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو متاثر کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
انتخابات کو مکمل ہوئے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بعض یونین کونسلز میں نتائج کے اعلان میں تاخیر باعث تشویش ہے۔ تحریک انصاف 16یونین کونسلز میں واضح برتری حاسل کر چکی ہے جبکہ سات یونین کونسلز میں مشکوک انداز سے نتائج کے اعلان میں تاخیر کی جارہی ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں اگر ساتوں یونین کونسلز کے نتائج تحریک انصاف کی امیدوں کے مطابق آئے تو ہماری مجموعی تعداد 23ہو جائے گی تاہم موجودہ صورت حال میں بھی تحریک انصاف مئیر شپ اور ڈپٹی مئیر شپ کے مقابلے میں حصہ لے گی اور آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر اسلام آباد میں مقامی سطح پر حکومت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سطح پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں مداخلت کی گئی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازعہ حلقہ بندیوں، ترقیاتی کاموں اور ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی پر عدم کارروائی کے باوجود اسلام آباد کے عوام نے نظریات اور قابلیت کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف کے امیدواروں کو منتخب کیا، جس پر تحریک انصاف ان کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حدود کے اندر رہتے ہوئے آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر تحریک انصاف اسلام آباد میں مقامی حکومت کے قیام کی کوششیں ضرور کرے گی تاہم نہ تو دھونس اور دھاندلی کا سہارا لیں گے اور نہ ہی دولت کے ذریعے ضمیروں کی خریدو فروخت کارستہ اپنائیں گے۔ ان کے مطابق آر اوز کی جانب سے ساتھ یونین کونسلز جن میں 30,22,30,34,39اور 42شامل ہیں کے نتائج جاری نہ کرنا تشویشناک ہے۔ تحریک انصاف نتائج کا مجموعی جائزہ لے گی اور اگر مناسب سمجھیں گے تو بے ضابطگیوں اور انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.