سردار ایاز صادق، مرتضیٰ جاوید عباسی کی کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی مذمت

شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

منگل 1 دسمبر 2015 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سپیکر سردار ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقع کی شدید مذمت کی ہے ، دونوں رہنماؤں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء کی ہے۔