صدر مملکت کا کراچی میں ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری رہیگا،ممنون حسین

منگل 1 دسمبر 2015 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید نوجوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں ملٹری پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری رہیگا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائیگی، صدر مملکت نے شہید نوجوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعاء کی۔