نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد رک گیا ہے، کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے، ایم ایم اقبال قادری

منگل 1 دسمبر 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صوبائی رہنما علامہ ایم ایم اقبال قادری نے کہا ہے کہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد رک گیا ہے کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے وفاقی حکومت نے ملکی و غیر ملکی قرضے لینے میں تمام سابق حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے پاک فوج کے جوان اور افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے عالمی طاقتیں پاکستان کو ایک نئی جنگ میں پھینکنا چاہتی ہیں ے جمہوری آمریت فوجی آمریت سے بھی بدتر ہے حکمرانوں کی ہوس زر نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے دہشتگردوں کی بیرونی فنڈنگ کے راستے بند نہیں کئے جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا وزیر القادری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بلوچستان کے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ ایم ایم اقبال قادری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور کو ہی پنجاب سمجھتے ہیں۔ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہو نی چاہیئے۔قومی خزانے کے چور اور ڈاکوؤں نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔نیب پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف کاروائی شروع کرے حکومتی نااہلی کی وجہ سے اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروباربن چکا ہے