ریلوے مسافروں کی حفاظت کیلئے دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر تربیت یافتہ کمانڈوزتعینات کئے گئے ہیں، شارق جمال خان

ہیلپ لائن کے ذریعے دوران سفر گمشدہ بچوں کوچائلڈپروٹیکشن بیوروکے سپردکردیاجاتاہے،مسافروں کی جان و مال کے لئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس

منگل 1 دسمبر 2015 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) ریل کے ذریعے پاکستان کاسفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کیلئے دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر تربیت یافتہ کمانڈوزتعینات کیئے گئے ہیں۔ٹکٹوں یارسواریوں کے حوالے سے بلیک میلنگ کامکمل خاتمہ کردیا گیاہے۔ہیلپ لائن کے ذریعے دوران سفر گمشدہ بچوں کوچائلڈپروٹیکشن بیوروکے سپردکردیاجاتاہے۔

مسافروں کی جان و مال کے لئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شارق جمال خان نے گزشتہ روزآن لائن سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کیخلاف ماضی میں کافی شکایات معمول ہوتی رہی ہیں۔جس کا مکمل قلع قمع کردیاگیاہے۔اب اگر کسی پولیس اہلکارکی جانب سے کسی سواری سے پیسے لیکرسفرکرانے یاکسی مسافرکی زبردستی نشست خالی کروانے کی شکایت پرفوری کارروائی کرتے ہوئے اس پولیس اہلکار کوحراست میں لیکرمحکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرایسے کمانڈوز کوتعینات کیاجاتاہے جنہوں نے ریلوے اکیڈمی سے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو ایس ایس جی کے ماہرین دہشتگردی کیخلاف کارروائی کرنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوران سفربچوں کی گمشدگی کے موقع پر ان بچوں بچیوں کوفوری چائلڈپروٹیکشن بیوروکی تحویل میں دے دیا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چائلڈپروٹیکشن بیوروکاایک ملازم ان کے پاس موجودرہتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ریلوے سیشکن پر قائم ہیلپ لائن سنٹر پرمتعدعملے موجودتھے اور وہاں پر معذورافراد کے لئے وہیل چیئربھی رکھی گئی ہے جسے ایک اہلکار معذورمسافر کو باعزت طریقہ سے بلاکسی معاوضے کے گاڑی میں سوارکرکے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں سے مختلف اوقات میں قیمتی سامان اور رقوم سے بھرے بیگ بھی برآمد ہوتے ہیں۔

جنہیں ان کے اصل مالکان اور حقداروں تک پہنچایاجاتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں کواسلام آبادپولیس ملازمین کی تنخواہوں کے برابرکیاجارہاہے۔جس کے لئے وزیر اعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جون2015کے مطابق کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریلوے پولیس کوجلداسلحہ اور گاڑیاں جلدہی فراہم کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی ریلویزشارق جمال خان کاتعلق پشاورسے ہے۔انہوں نے ایل ایل بی،ایل ایل ایم اورایم فل کی ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔انہوں نے پنجاب پولیس میں اپنے کیریرکا آغازستمبر1995ء بطور اے ایس پی کیا۔بہاولنگر،سیالکوٹ اور فیصل آبادکے اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفرائض انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :