نائیجرین فضائیہ کے ائیر چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 1 دسمبر 2015 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) نائیجرین فضائیہ کے ایک وفدنے آج ایئر مارشل صدیق بابا ابوبکر کی سربراہی میں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں نائیجرین فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں نائیجریا فضائیہ کے وفد کو ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔ نائیجریا فضائیہ کا وفدپاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان کے چار روزہ دورے پر آیا ہوا ہے ۔ اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :