وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال

منگل 1 دسمبر 2015 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی سماجی و معاشی ترقی اور لوگوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے پر عزم ہے۔