راولپنڈی؛ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت کے کیس میں وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی

منگل 1 دسمبر 2015 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مذہبی منافرت کے کیس میں وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی ہے منگل کے روز سی ٹی ڈی پولیس نے شکریال کی جامع مسجد میں شر انگیز تقریر کرکے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار قاری اسرار کو عدالت میں پیش کیا لیکن وکلاء ہڑتال کے باعث حاضر نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی ہے

متعلقہ عنوان :