راولپنڈی؛ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صادق آباد قتل کیس کے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 18:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے تھانہ صادق آباد قتل کیس کے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے گزشتہ روز تھانہ صادق آباد پولیس نے محسن قتل کیس کے مرکزی ملزمان حمزہ وحید اور ذیشان احمد کو عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے مزید کارروائی کیلئے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :