Live Updates

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں رات تین بجے کے بعد دھاندلی کی گئی؛چوہدری پرویز الٰہی

رات 12بجے تک تحریک انصاف اسلام آباد سے جیت رہی تھی لیکن صبح ن لیگ جیت گئی؛چوہدری سرور کی قیات تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2015 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں رات تین بجے کے بعد دھاندلی کی گئی ہے ،رات 12بجے تک تحریک انصاف اسلام آباد سے جیت رہی تھی لیکن صبح ن لیگ جیت گئی ۔شریف برادارن کو عوام کے حقیقی مسائل سے کوئی سروکار نہیں انکی دلچسپی صرف پیسہ بنانے سے ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چوہدری سرور کی قیات تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہے کیا ۔س موقع پر تحریک انصاف کے محمدد الرشید ، علیم خان اور مونس الٰہی اور چوہدری ظہیر الدین بھی موجود تھے ملاقات میں دنوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دنوں جماعتوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے انکی جماعت کے رہنماؤں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کے لیے عمران خان کی ہدایت پر چوہدری پروزیزالٰہی کی رہاشگا ہ پر جا کر ملاقات کی ہے اور انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری پروزیز الٰہی نے کہا کہ حکومت 2018میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کر رہی ہے لیکن ابھی تک ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کر سکی اور نہ ہی عوامی مسائل کے حل کے لے کوئی اقدام کیا ہے ،لاہور میں عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے اور پنجاب حکومت جنگلہ بسوں جیسے گھٹیا منصوبوں پر عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرچ کر رہی ہے ،پنجاب میں امن امان کی صورتحال ہمارے دور حکومت سے زیادہ خراب ہے ق لیگ کے دور میں پنجاب پر امن تھا ، انہوں نے کہا کہ شریف برادارن نے اپنے ہر دور میں پیسہ بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں صرف پیسہ بنانے میں دلچسپی ہے ۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن چکا نواز شریف کوئی بھی میچ اپنے ائیمپائر کے بغیر نہیں کھیلتی ، ان 122 اور لوکل باڈیز الیکشن میں ن لیگ نے پولیس اور انتظامیہ کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات