وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی لندن میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
برطانوی سیکرٹری خارجہ کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف،پنجاب درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے- فلپ ہیمنڈ
منگل 1 دسمبر 2015 18:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لندن میں برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ(Philip Hammond Mr.) سے ملاقات کی-اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کے علاوہ سکیورٹی امور ، تعلیم ، صحت ،انرجی سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیالات کیا- ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،رکن قومی اسمبلی مخدوم خسروبختیاراوروزیراعلی کے مشیر عزم الحق بھی شریک تھے-محمد شہباز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کے دوران پاک برطانیہ تعلقات میں خاطرخواہ وسعت اور گہرائی آئی ہے- دونوں ملکوں میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا ہے اور تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو بلین ڈالرسالانہ تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں- وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردی تمام اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اسے مشترکہ کوششوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے- دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے تمام متاثرہ اقوام کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دینا ہوں گے- انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات ختم ہورہے ہیں لیکن اس کے لئے پاک فوج اور عوام نے اپنی بیش قیمت جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور تاریخ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی- انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے - ہم نے افغانستان کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کا کوئی دشمن پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا- وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں گرانقدر تعاون پر ہم حکومت برطانیہ کے شکرگزار ہیں- فلپ ہیمنڈنے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کی-انہوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں اور منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی میدان میں پنجاب درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.