غازی آباد تھانے کے قریب 2گروپوں میں تصادم ،4افراد شدید زخمی

منگل 1 دسمبر 2015 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) غازی آباد تھانے کے قریب 2گروپوں میں تصادم میں4افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق الیاس گروپ اور ملک جاوید گروپ میں کافی عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی۔دونوں گروپوں میں ایک دوسرے کیخلاف تھانے میں درخواست بارای چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز غازی آبادکے سامنے دونوں گروپوں کے4افرادمیں تصادم ہوگیا۔

جھگڑے میں چھریوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا۔ملک جاوید کی کمر میں تیزدارآلہ کے گہرے زخم آئے ہیں۔پولیس نے دونوں پارٹیوں کے افرادکو تھانے لے آئی جبکہ مغروب افراد کا میڈیکل کروانے کیلئے ہسپتال بھیجاگیا ہے۔مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹرمحمد وسیم نے بتایاکہ دونوں پارٹیوں میں دیرینہ رنجش چلی آرہی ہے۔میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :