کراچی میں مون پلازے کے مالک کا رقم کے حوالے سے بے بسی کا اظہا ر

سماعت 24 گھنٹوں میں کرتے ہوئے مدت میں ا ضافے کی درخواست

منگل 1 دسمبر 2015 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) کراچی میں غیر قانونی مون پلازے کے مالک عبدالرزاق خاموش عدالت کی ہدایت کے مطابق 5 کروڑ روپے کی رقم اکٹھی نہ کر سکے سماعت 24 گھنٹوں میں کرتے ہوئے مدت میں ا ضافے کی درخواست کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کو دی گئی درخواست میں مون پلازے کے مالک نے رقم کے حوالے سے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افسوس ہے کہ وہ مذکورہ رقم اکٹھی نہیں کر سکے ہیں انہیں مزید مہلت دی جائے کیونکہ رقم جمع کروانے کی اج بدھ کو مدت ختم ہو رہی ہے۔ اس لئے استدعا ہے کہ درخواست کی سماعت اج ہی کر کے اس مدت میں اضافہ کے احکامات جاری کئے جائیں۔ سپریم کورٹ نے مالک کو ضمانت کے طور پر رقم جمعہ کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :