2017 تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے، اگلے سال دسمبر تک مزید ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے؛ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی

اپنے محکمہ میں احتساب کا عمل شروع کیا، ملک بھر میں تمام پاور کمپنیز میں لائن لائسسز اور کرپشن ختم کر رہے ہیں؛ میپکو ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس

منگل 1 دسمبر 2015 18:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا وعدہ ہے کہ 2017 تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی ۔ اور انشاء اللہ ہم وزیر اعظم کا یہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نے اپنے محکمہ میں احتساب کا عمل شروع کیا ہوا ہے اور ملک بھر میں تمام پاور کمپنیز میں لائن لائسسز اور کرپشن ختم کر رہے ہیں ۔ہماری لائن لائسسز میں کمی واقع ہوئی ہے سابقہ حکومت کے دور میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جو اب کم ہو کر 4 سے 6 گھنٹے رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ا ربوں ڈالر کی کرپشن کی اور اربوں ڈالر کے فنڈ ضائع کئے اور کوئی گرڈ سٹیشن نہ بنایا جبکہ ان کے دور میں بجلی چوری میں شدید اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

اس وقت ہم 16 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔ اور انشاء اللہ مزید بجلی پیدا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 سو ارب ڈالر بھی بچائے ٹرانسمیشن کے نظام کو بھی بہتر بنایا انہوں نے کہا کہ اگلے سال 16 دسمبر تک ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی مزید نیشنل گرڈ میں ڈالیں گے تاکہ لائن لائسسز میں مزید کمی ہو انہوں نے کہا کہ دادو اور لوہرہ لائی میں نئے گرڈ سٹیشن بنائے گئے ہیں جس سے بلوچستان کو بھی بجلی فراہم ہو سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن پر کام کر رہے ہیں یہ ملکی نوعیت کا اہم پراجیکٹ ہے ۔ جو جلد پورا ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری سے لاہور تک اور پورٹ قاسم سے فیصل آباد تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں اپ گریڈ سٹیشن کا کا م کر رہے ہیں وزیر اعظم نے 2013 میں جو قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہو گا اور 2017 تک گیس پاور پلانٹس ، کول پاور پلانٹس اور پورٹ قاسم کے دو پاور پلانٹ کام شروع کر دیں گے ۔

جو 2018 تک مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہمارے گلے میں پڑا جس کا تخمینہ 58 ارب لگایا گیا تھا اور 31 ارب خرچ کئے جا چکے تھے ۔ مگر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے چین جا کر مذاکرات کو اس کو ریوائس کرایا اور اس کو 160 ملین کی رقم بچائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے سوچ لیں اور بتائیں کہ ہم نے کیا کرپشن کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہم نے ہائیڈل پاور جنریشن میں بھی 40 ہزار میگاواٹ تک لے گئے ہیں ہم اپنے ضروریات کو دیکھ رہے ہیں ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا آج یہ عمل ہم نندی پور سے بجلی حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ایک وکیل دیگر وکلاء کو اکٹھا کر کے سٹے لے لیتا ہے میں نے حکم دیا ہے کہ اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے اور اس پر پرچہ کرایا جائے ۔

انہوں نے کہا یہی عمل ہم دوسری طرف بھی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2017 لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہے مگر ہماری مخالفین کی خواہش ہے کہ حکومت کو کوئی کام نہ کرنے دیا جائے انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی قوم نے وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے ہم معیشت کا پہیہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بجلی کی قیمت میں ساڑھے چھ روپے کمی کی ہے ۔