نیب کا ڈاکٹر عاصم کا 90 روز ریمانڈ حاصل کرنے کا فیصلہ

عوامی بہبود کے نام پر پلاٹ حاصل کرکے ہسپتال کمرشل بنیادوں پر چلانے‘ چائنا کٹنگ‘پی ایس او میں اربوں کی کرپشن ،من پسند افراد کو سستے داموں تیل کی فراہمی،سوئی سدرن میں بھاری کرپشن کا الزام

منگل 1 دسمبر 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم دسمبر۔2015ء) نیب نے بھی ڈاکٹر عاصم کا 90 روز کا ریمانڈ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے نیب کو اجازت دی ہے کہ وہ پولیس کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم سے تحقیقات کر سکتی ہے۔ تھانہ گلبرگ کراچی میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ نیب کے ایک اعلیٰ افسر نے آن لائن کو بتایا کہ نیب ڈاکٹر عاصم سے اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک ڈاکٹر عاصم سے رینجرز نے تحویل میں لے کر دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی ہیں اب نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے قومی خزانہ کو پہنچانے، اربوں روپے کی کرپشن خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی ویلفیئر کے نام پر ہسپتال بنانے کیلئے کراچی میں پلاٹ حاصل کیا تھا جبکہ وہ اس ہسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انہوں نے کراچی میں چائنا کٹنگ کے نام پر بھی بھاری کرپشن کی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس او میں اربوں کی کرپشن کی گئی ہے اور من پسند افراد کو سستے داموں تیل فراہم کیا ہے اس کے علاوہ سوئی سدرن میں بھاری کرپشن کا الزام ہے اب ان الزامات کی تحقیقات نیب حکام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :